19 ستمبر، 2025، 6:02 PM

مصر اور اسرائیل میں بڑھتی کشیدگی، مصری فوج سرحد پر تعیینات

مصر اور اسرائیل میں بڑھتی کشیدگی، مصری فوج سرحد پر تعیینات

صہیونی ذرائع کے مطابق مصر نے مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر فوجی اہلکار اور دفاعی آلات نصب کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد عرب ممالک اور صہیونی حکومت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

تازہ ترین حالات کے مطابق مصر نے گذشتہ چند دنوں کے دوران صحرائے سینا میں مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے نزدیک اپنے فوجی اہلکار تعیینات کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے غزہ میں گدعون چیرئٹس2 آپریشن کے بعد غزہ کے رہائشیوں کو جبری بے دخل کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مصر خود کو تیار کررہا ہے۔

عرب میڈیا نے اس حوالے سے کہا کہ صحرائے سینا میں مصر نے دفاعی آلات نصب کرنے کے علاوہ 40 ہزار فوجی اہلکار تعیینات کردیے ہیں۔

اس سے پہلے مصری وزیر اعظم مدبولی نے غزہ سے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ گریٹر اسرائیل کے نام پر جو کاروائی کی جارہی ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے منصوبے تیار ہیں۔

News ID 1935439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha